Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کرک اور بنوں میں انسداد پولیو ٹیموں پر فائرنگ، پولیس اہلکار اور پولیو ورکر جاں بحق – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

کرک اور بنوں میں انسداد پولیو ٹیموں پر فائرنگ، پولیس اہلکار اور پولیو ورکر جاں بحق

خیبر پختونخوا کے دو اضلاع میں مسلح ملزمان نے فائرنگ کر کے انسداد پولیو مہم پر مامور پولیس اہلکار اور ایک پولیو ورکر کو شہید کر دیا پولیس کے مطابق کالا خیل مستی خان میں ملزمان نے پولیو ورکر پر فائرنگ کی جس سے وہ جاں بحق ہو گیا جبکہ ملزمان فرار ہو گئے پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی پولیو ورکر ڈیوٹی کیلئے جا رہا تھا، راستے میں اسے نشانہ بنایا گیا پولیس کے مطابق مقتول کی پرانی دشمنی بھی چل رہی تھی، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں کرک میں فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید اور پولیو ورکر زخمی ہواپولیس کے مطابق کرک کی تحصیل بانڈہ داؤد شاہ کے علاقے شکر خیل میں بھی پولیو ٹیم پر حملہ ہوا، فائرنگ سے انسداد پولیو ٹیم کی ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار شہید ہو گیا جبکہ مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیو ورکر بھی زخمی ہوا اور حملہ آور فرار ہو گئے پولیو ورکرز پر حملہ پاکستان اور انسانیت دشمن قوتوں کی سازش ہے: گورنر کے پی گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کرک میں پولیو ٹیم پرحملے کی مذمت کرتے ہوئے پولیس اہلکار کی شہادت پر دلی افسوس کا اظہار کیا اور زخمی پولیو ورکر کو ہر ممکن علاج کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی گورنرخیبرپختونخوا نے کرک میں پولیو ٹیم پر حملے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو ورکرز پر حملہ پاکستان اور انسانیت دشمن قوتوں کی سازش ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *