Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
جرمن پارلیمنٹ کا چانسلر اولاف شولز پر عدم اعتماد کا اظہار – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

جرمن پارلیمنٹ کا چانسلر اولاف شولز پر عدم اعتماد کا اظہار

برلن- جرمن پارلیمنٹ نے چانسلر اولاف شولز پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق جرمن پارلیمنٹ نے چانسلر اولاف شولز کی ان پر اور ان کی حکومت پر اعتماد ختم کرنے کی درخواست منظور کرلی، جس کے نتیجے میں 23 فروری کو قبل از وقت انتخابات کا راستہ ہموار ہو گیا ہےجرمنی کی 3 جماعتوں پر مشتمل اتحادی حکومت گزشتہ ماہ اس وقت ٹوٹ گئی تھی جب فری ڈیموکریٹس نے قرضوں کے معاملے پر اختلاف کے باعث حکومتی اتحاد چھوڑ دیا تھا، یوں اولاف شولز اور ان کی جماعت سوشل ڈیموکریٹس اور گرینز پارلیمنٹ میں اکثریت کھو بیٹھے جرمن آئین کے تحت صدر فرینک والٹر شٹائن مائر پارلیمنٹ کو صرف اسی وقت تحلیل کرسکتے ہیں اور انتخابات کا اعلان کر سکتے ہیں جب چانسلر اعتماد کا ووٹ طلب کرے اور پارلیمنٹ اس پر اعتماد کا اظہار نہیں کرے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *