Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
صدر زرداری کی یو اے ای کے کاروباری اداروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

صدر زرداری کی یو اے ای کے کاروباری اداروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

صدر مملکت نے کہا ہے کہ پاکستان کی اقتصادی بحالی میں تیزی آ رہی ہے، پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول ہے، متحدہ عرب امارات کے کاروباری اداروں کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتا ہوں متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے حوالے سے تقریب سے خطاب میں صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ عرب امارات تجارت، سرمایہ کاری اور سیاحت کے شعبوں میں عالمی مرکز کے طور پر ابھرا، دونوں ممالک کے مابین قابل اعتماد اسٹریٹجک شراکت داری ہےانہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات پاکستان کے اہم اقتصادی شراکت داروں میں سے ایک ہے، امارات میں مقیم 18 لاکھ پاکستانیوں سے دوطرفہ تعلقات کو مزید تقویت ملی صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین تجارت مسلسل بڑھ رہی ہے۔ ۔امارات کے ساتھ آئی ٹی، توانائی، زراعت اور سیاحت سمیت اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *