Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
مدارس رجسٹریشن پر رضامند کرنے کیلئے متحدہ کا وفد مولانا کی رہائش گاہ پہنچ گیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

مدارس رجسٹریشن پر رضامند کرنے کیلئے متحدہ کا وفد مولانا کی رہائش گاہ پہنچ گیا

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو مدارس رجسٹریشن ایکٹ پر رضامند کرنے کیلئے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان متحرک ہوگئی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری، ڈاکٹر فاروق ستار اور سید امین الحق پر مشتمل ایم کیو ایم کے وفد نے اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچ کر ان سے ملاقات کی، وفد میں شامل تھے ایم کیو ایم وفد سے ملاقات کے بعد بھی مدارس رجسٹریشن ایکٹ پر اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹے، ایم کیو ایم نے مولانا کے مطالبات کو جائز قرار دے دیا ایم کیوایم کے ارکان سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمٰن نے کہا مدارس کے معاملے کو ایوان صدر نے الجھایا ہے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ دینی مدارس ایکٹ پر نوٹیفکیشن کا مطالبہ کر رہے ہیں، ایم کیو ایم ہمارا مطالبہ حکومت تک پہنچا دے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن اور حکومت کے مذاکرات پر اپنا کردار بھی واضح کیا دوران گفتگو صحافی نے مولانا فضل الرحمان سے سوال کیا کہ کیا آپ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات میں اپنا کردار ادا کریں گے؟ جس پر مولانا نے جواب دیا کہ جو بات مجھ تک نہیں پہنچی اس پر فی الحال تبصرہ نہیں کرسکتا ہوں

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *