Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
مارچ 2025 تک بجلی 12 روپے سستی کرنے کی تیاری – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

مارچ 2025 تک بجلی 12 روپے سستی کرنے کی تیاری

اسلام آباد- حکومت نجی آئی پی پیز ، سرکاری بجلی گھروں اور شمسی و پن بجلی کے منصوبوں کے ساتھ مارچ 2025 تک مذاکرات مکمل کرکے بجلی کے ٹیرف کو 12 روپے تک کم کرنے کی تیاری کر رہی ہےمزید برآں سی پیک اور سرکاری پاورپلانٹس کے قرضوں کی ری پروفائل اور بجلی کے بلوں پر محصولات کو کم کرنے کے طریقہ کار کو آئندہ فروری تک مکمل کرلیاجائےگا اور آمدن میں ہونے والی کمی کا انتظام معیشت کے دیگر سیکٹرز سے پورا کیا جائے گا سینئر سرکاری عہدیدار نے دی نیوز کو بتایا ہے کہ پہلے مرحلے میں حکومت 5 آئی پی پیز حبکوپاور، روش پاور، اے ای ایس لال پیر پاور، صباپاور پلانٹ اور اٹلس پاورکے ساتھ منصوبوں کو ختم کیاگیا اور اب اسے 365 میگاواٹ کے پاک جین پاورلمیٹڈ آئی پی پی کے ساتھ معاہدہ ختم کیاجا رہا ہے، اس طرح حکومت اب تک 6 کنٹریکٹ ختم کرنے والی ہے اس عہدیدار کا کہنا ہے کہ ہم پاورٹیرف کو 3 روپے فی یونٹ تک کم کرنے کے قابل ہوگئے ہیں اور قرض کی ری پروفائلنگ کے ذریعے ٹیرف کو مزید 4 روپےفی یونٹ کم کرنے میں مدد ملے گی اور حکومتی کارپرداز بجلی کے بلوں پر ٹیکس کم کرکے اس کے اثر کو 5 روپے فی یونٹ تک کم کرنا چاہتے ہیں۔ اس طرح آف پیک ٹیرف 41.68 روپے فی یونٹ سے کم ہوکر 29.68 روپے فی یونٹ تک پہنچ جائےگا اور پیک آور ٹیرف 36 روپے فی یونٹ تک کم ہو جائےگا

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *