لاہور میں سبزیوں اور پھلوں کے نرخوں میں من مانی اضافہ کر دیا گیا ہے، جبکہ سرکاری نرخ نامے آویزاں ہونے کے باوجود ان پر عمل درآمد نہیں ہو رہا۔ آلو کی سرکاری قیمت 80 روپے فی کلو ہونے کے باوجود مارکیٹ میں 100 روپے وصول کیے جا رہے ہیں، اسی طرح پیاز، لہسن، ٹماٹر، سیب، امرود اور انگور کی قیمتوں میں بھی غیر قانونی اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ اس کے علاوہ مرغی کے گوشت کی قیمت بھی 5 دن میں 403 روپے فی کلو سے بڑھ کر 468 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔
دکانداروں کا کہنا ہے کہ منڈی سے سبزیاں سرکاری نرخوں سے زیادہ قیمت پر ملتی ہیں، اور ٹرانسپورٹیشن، دکان کے اخراجات اور بجلی کے بلوں کے باعث وہ کم قیمت پر سبزیاں بیچنے سے قاصر ہیں۔ دوسری جانب، شہریوں کا کہنا ہے کہ بڑھتی مہنگائی نے ان کی زندگیوں کو مشکل بنا دیا ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صرف خانہ پُری کے بجائے مؤثر اقدامات کرے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔

Leave a Reply