Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
جنوبی افریقا نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

جنوبی افریقا نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا

جنوبی افریقا نے پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ کے لیے اپنی پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا ہے۔ وائٹ بال سیریز کے بعد، اب دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی، جس کا پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر سے سنچورین میں شروع ہو گا۔

جنوبی افریقی ٹیم کے کپتان ٹیمبا باووما ہوں گے، اور اس میچ میں سابق جنوبی افریقی کرکٹر ٹیرٹیس بوش کا 30 سالہ بیٹا، آل راؤنڈر کوربن بوش بھی ڈیبیو ٹیسٹ کھیلیں گے۔ دیگر کھلاڑیوں میں ٹونی ڈی زورزی، ایڈن مارکرم، ریان رکلیٹن، ٹرسٹن اسٹبز، ڈیوڈ بیڈنگھم، کائل ویریانے، مارکو یانسن، کگیسو رباڈا، ڈین پیٹرسن، اور کوربن بوش شامل ہیں۔

دوسری جانب، پاکستان کی ٹیم نے سنچورین میں اپنا پہلا پریکٹس سیشن مکمل کیا۔ ٹیم کی قیادت شان مسعود کر رہے ہیں، جنہوں نے کھلاڑیوں کے ساتھ حکمت عملی شیئر کی اور بعد میں وارم اپ اور فیلڈنگ سیشنز میں حصہ لیا۔ ذرائع کے مطابق، ٹیم منیجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی نے پہلے ٹیسٹ میچ میں اسٹار بیٹر بابر اعظم کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز جنوبی افریقا کے نام رہی تھی، جبکہ ون ڈے سیریز میں پاکستان نے میزبان ٹیم کو وائٹ واش کر دیا تھا۔ اب دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے اس پہلے میچ میں دونوں ممالک کی نظریں جمی ہوئی ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *