Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اسما الاسد کو خون کے کینسر “لیوکیمیا” کی تشخیص – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

اسما الاسد کو خون کے کینسر “لیوکیمیا” کی تشخیص

شامی صدر بشار الاسد کی اہلیہ اسما الاسد کو خون کے خطرناک کینسر “لیوکیمیا” کی تشخیص ہوئی ہے۔ لیوکیمیا ایک قسم کا کینسر ہے جو بون میرو میں شروع ہوتا ہے اور اس کے نتیجے میں خون کے سفید خلیات کی غیر معمولی مقدار پیدا ہوتی ہے، جو جسم کے خون بنانے والے اعضا اور نظام کو متاثر کرتی ہے۔ اس مرض میں مبتلا افراد کے بچنے کے امکانات 50 فیصد ہوتے ہیں۔ دی ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق اسما الاسد کا علاج جاری ہے اور ان کی حفاظت کے لیے انہیں آئسولیٹ کر دیا گیا ہے تاکہ وہ کسی انفیکشن کا شکار نہ ہوں۔ اس سے قبل 2019 میں بھی اسما الاسد چھاتی کے کینسر سے جنگ لڑ چکی ہیں اور ایک سال کی طویل علاج کے بعد خود کو کینسر فری قرار دیا تھا۔ اس تشخیص کے بعد ان کی صحت کی حالت پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔

اسما الاسد کا تعلق لندن سے ہے اور انہوں نے 2000 میں بشار الاسد سے شادی کی تھی، جس سے ان کے تین بچے ہیں۔ ان کی زندگی بشار الاسد کے اقتدار میں عیش و عشرت سے بھری رہی، جہاں انہوں نے گھریلو اشیاء اور لباس پر کروڑوں ڈالر خرچ کیے۔ اس کے علاوہ، کچھ ذرائع سے یہ خبریں بھی آئیں کہ اسما الاسد نے اپنے شوہر بشار الاسد سے علیحدگی کے لیے روسی عدالت میں درخواست دائر کی ہے، مگر روسی حکام نے ان اطلاعات کی تردید کی ہے۔ اس وقت اسما الاسد کی صحت کی حالت اور ان کے مستقبل کے حوالے سے کئی سوالات اٹھ رہے ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *