Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ویرات کوہلی کا سیم کونسٹاس سے الجھنا، نوجوان اوپنر نے شاندار پرفارمنس دکھائی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ویرات کوہلی کا سیم کونسٹاس سے الجھنا، نوجوان اوپنر نے شاندار پرفارمنس دکھائی

بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کو 19 سالہ آسٹریلوی اوپنر سیم کونسٹاس سے الجھنا مہنگا پڑا، جب دونوں کھلاڑیوں کے درمیان میلبرن میں بارڈر گواسکر ٹرافی کے چوتھے ٹیسٹ میچ کے دوران تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔ آسٹریلوی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، اور اننگز کے آغاز میں سیم کونسٹاس نے بھارتی بولر جسپریت بمرا کے خلاف شاندار شاٹس کھیلے، جس سے ان کا اعتماد مزید بڑھا۔

ویرات کوہلی نے سیم کونسٹاس کے اعتماد کو توڑنے کے لیے جملے کسے اور پچ پر اس کے ساتھ ٹکرا گئے۔ یہ کشیدگی اس وقت بڑھ گئی جب اوور کے وقفے کے دوران پچ کی سائیڈ پر دونوں کھلاڑیوں کے درمیان تصادم ہوا۔ کوہلی نے نوجوان بیٹر کو چیلنج کرتے ہوئے واپس مڑ کر اس سے بات کی۔ اس دوران آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے مسکرا کر معاملہ ختم کرنے کی کوشش کی، اور میچ آفیشلز نے بھی مداخلت کرکے حالات کو معمول پر لایا۔

سیم کونسٹاس نے کوہلی کی تنقید کو نظرانداز کرتے ہوئے میدان میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور 52 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کی۔ اس کے بعد وہ 65 گیندوں پر 60 رنز بنا کر رویندرا جڈیجا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔

ویرات کوہلی کا یہ رویہ نہ صرف میدان میں کشیدگی کا سبب بنا بلکہ ان پر سوشل میڈیا اور کرکٹ حلقوں میں شدید تنقید بھی کی گئی۔ ان کے رویے کو ناپسندیدگی کی نظر سے دیکھا گیا، خاص طور پر اس وقت جب سیم کونسٹاس ایک نوجوان اور نئے کھلاڑی کے طور پر میدان میں اتنے اچھے کھیل کا مظاہرہ کر رہے تھے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *