پاکستانی اداکارہ جویریہ سعود نے اپنی شادی کی 19 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک خوبصورت یادگار لمحہ شیئر کیا، جس میں انہوں نے اپنے نکاح کی ویڈیو انسٹاگرام پر اپلوڈ کی۔ اس ویڈیو میں جویریہ کو اپنے شوہر سعود اشرف قاسمی سے نکاح کے دوران قاضی کے سامنے 51 ہزار روپے حق مہر پر رضامندی دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ جویریہ اس دن ایک خوبصورت ریڈ اور پنک عروسی لباس میں ملبوس تھیں، جبکہ سعود آف وائٹ شیروانی اور مہرون کلا میں نظر آئے۔
https://www.instagram.com/javeria_saud_official/?utm_source=ig_embed&ig_rid=02dabb67-dd4b-4844-8af9-6cbe8480704f
ویڈیو میں دونوں کی خوشگوار ملاقات اور محبت بھرا ماحول واضح طور پر نظر آ رہا تھا، اور جویریہ نے اس لمحے کو “یادگار لمحہ” قرار دیتے ہوئے اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیا۔ جویریہ اور سعود نے 2005 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور ان کے دو بچے ہیں، ایک بیٹی جنت اور ایک بیٹا ابراہیم۔
اس ویڈیو کے ذریعے جویریہ نے نہ صرف اپنی شادی کے دن کی یادیں تازہ کیں بلکہ اپنے مداحوں کے ساتھ اپنے رشتہ ازدواج کی مضبوطی اور محبت کو بھی منایا۔

Leave a Reply