Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
فیس بک پر پیسے کمانا اب اور بھی آسان، میٹا کا نیا فیچر متعارف – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

فیس بک پر پیسے کمانا اب اور بھی آسان، میٹا کا نیا فیچر متعارف

فیس بک دنیا کی سب سے مقبول سوشل میڈیا سروس ہے جس کے ماہانہ صارفین کی تعداد 3 ارب سے زائد ہے، اور اب میٹا نے فیس بک کے صارفین کے لیے پیسہ کمانے کا ایک نیا اور مؤثر ذریعہ فراہم کیا ہے۔ میٹا نے حال ہی میں ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس کے ذریعے صارفین فیس بک پر affiliate لنکس کے ذریعے پیسے کما سکتے ہیں۔

اس فیچر کی بدولت، صارفین اپنے پوسٹس، ریلز، فوٹوز، ویڈیوز اور ٹیکسٹ میں affiliate لنکس کو زیادہ نمایاں طور پر شامل کر سکیں گے۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ فیس بک صارفین کو کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری کے زیادہ مواقع ملیں اور وہ آسانی سے پیسہ کما سکیں۔

پہلے، affiliate لنکس صرف کیپشنز میں یو آر ایل کی صورت میں دکھائے جاتے تھے، مگر نئی اپ ڈیٹ سے صارفین کو ان لنکس کو زیادہ مؤثر طریقے سے استعمال کرنے کا موقع ملے گا جس سے انگیجمنٹ اور سیلز میں اضافہ متوقع ہے۔

اس فیچر میں ایک آٹو ڈیٹیکشن سسٹم بھی شامل کیا جا رہا ہے جو مخصوص ویب لنکس یا ڈومین کو شناخت کرے گا اور صارف کو پیڈ پارٹنرشپ لیبل استعمال کرنے کی ہدایت دے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ، پراڈکٹ لنک کی تفصیلات بھی شامل کی جائیں گی تاکہ صارفین کو ہر ممکنہ فائدہ مل سکے۔

میٹا نے یہ فیچر فیس بک پیجز اور پروفیشنل پروفائلز کے لیے دنیا بھر میں متعارف کرایا ہے، جس سے صارفین کے لیے پیسہ کمانے کے مواقع اور بھی بڑھ جائیں گے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *