پنجاب کے شہر فیصل آباد میں پولیس اہلکاروں نے گشت اور تفتیش کے دوران باڈی کیمز کا استعمال شروع کر دیا ہے۔ فیصل آباد پولیس کی جانب سے اسپاٹ چیکنگ اور تفتیش کے دوران بیانات اور ثبوتوں کی ویڈیو ریکارڈنگ کے لیے باڈی کیمز کا آزمائشی طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ ابتدائی طور پر 10 ڈولفن فورس اسکواڈ اور 11 تفتیشی ٹیموں کو یہ کیمرے مہیا کیے گئے ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام جدید دور کے تقاضوں کے مطابق ہے، اور ان کیمرے کے ذریعے جب کسی گاڑی یا بائیک کو سرچ کیا جاتا ہے، تو اس کی ویڈیو ریکارڈ کی جاتی ہے۔ باڈی کیمز اہلکاروں کی کارکردگی اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف ٹھوس ثبوت ریکارڈ کرنے میں مدد فراہم کریں گے، جس سے تفتیش کے معیار میں بہتری آئے گی۔
فیصل آباد پولیس کو ملنے والے 21 باڈی کیمز کی آزمائشی افادیت کے نتائج سامنے آنے کے بعد ان کے استعمال کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا، جس سے پولیس کی کارکردگی میں مزید بہتری متوقع ہے اور عوامی تحفظ کو بہتر بنایا جا سکے گا۔

Leave a Reply