آذر بائیجان کا مسافر بردار طیارہ بدھ کو قازقستان کے ایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہو گیا، جس میں 62 مسافر اور پانچ عملے کے افراد سوار تھے، جن میں سے 38 افراد ہلاک اور 29 زخمی ہو گئے۔ یہ طیارہ چیچنیا جا رہا تھا کہ قازقستان ایئرپورٹ کے قریب حادثے کا شکار ہو گیا۔ اس حادثے کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں، جن میں طیارے کے آخری لمحوں کی دل دہلا دینے والی تصاویر اور ویڈیوز بھی شامل ہیں۔
زندہ بچ جانے والے ایک مسافر نے طیارے کے اندر سے حادثے سے پہلے اور بعد کی ویڈیوز ریکارڈ کیں، جو اب عالمی میڈیا پر نشر ہو رہی ہیں۔ ایک ویڈیو میں ایک مسافر کو اطمینان سے کلمہ پڑھتے ہوئے اور اللہ اکبر کے نعرے بلند کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ، ویڈیو میں مسافروں کی پریشان کن آوازیں بھی سنائی دے رہی ہیں۔
عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں بتایا گیا کہ طیارے کو پرندے کی ٹکر کے باعث ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ مزید یہ کہ گروزنی میں دھند کے باعث طیارے کو اپنا رخ بھی تبدیل کرنا پڑا تھا، جس سے حادثہ پیش آیا۔ یہ دلخراش واقعہ دنیا بھر میں عوامی اور میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

Leave a Reply