بھارت کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کو آسٹریلوی میڈیا نے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے دوران سیم کونسٹاس کے ساتھ جھگڑنے پر “مسخرہ” قرار دے دیا۔ کوہلی اور آسٹریلوی اوپنر کے درمیان چھیڑ چھاڑ اور الجھنے کے واقعے کے بعد آسٹریلوی میڈیا نے ان پر تنقید کی۔ آئی سی سی نے معاملے پر ایکشن لیتے ہوئے ویرات کوہلی پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کیا اور انہیں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا۔ اس واقعے نے کرکٹ کی دنیا میں مزید تنازعہ پیدا کر دیا ہے۔

Leave a Reply