برطانیہ کی کاؤنٹی بکنگھم شائر کے ٹاؤن ملٹن کینز میں کرسمس کے روز چاقو کے وار سے دو خواتین ہلاک ہو گئیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق، 38 اور 24 سال کی دو خواتین موقع پر ہی دم توڑ گئیں، جبکہ ایک مرد اور ایک لڑکا شدید زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے 49 سالہ شخص کو چاقو کے حملے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ اس حملے میں ایک کتا بھی زخمی ہوا تھا جو بعد ازاں مر گیا۔ واقعہ نے علاقے میں دہشت اور غم کی لہر دوڑادی ہے۔
برطانیہ: کرسمس کے روز چاقو کے حملے میں دو خواتین ہلاک، ایک مرد اور لڑکا زخمی

Leave a Reply