پاکستان کے مختلف شہروں میں سردی کی شدت برقرار ہے، جہاں اسکردو میں درجہ حرارت منفی 11 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا ہے۔ زیارت میں منفی 5، قلات میں منفی 4 اور کوئٹہ میں منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اسلام آباد اور پشاور میں درجہ حرارت 6، لاہور میں 9 اور کراچی میں 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، گلگت بلتستان، شمالی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، مری، گلیات اور گردونواح میں چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے، جس سے موسم مزید سرد ہونے کی توقع ہے۔
ملک بھر میں سردی کی شدت برقرار، مختلف شہروں میں پارہ منفی تک پہنچ گیا

Leave a Reply