خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں امن و امان کی صورتحال کے حل کے لیے کوہاٹ میں جاری گرینڈ امن جرگے میں آج حتمی فیصلے پر دستخط متوقع ہیں۔ ذرائع کے مطابق تمام معاملات طے پا چکے ہیں اور دستخط کا عمل آج مکمل ہونے کا امکان ہے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ کرم کے عوام کو درپیش مشکلات کا انہیں بخوبی احساس ہے اور وہ ان مسائل کے حل کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کرم کے مسئلے کا پرامن اور قابل قبول حل نکالنے کی کوشش کر رہی ہے، جس سے عوام کو ریلیف ملے گا۔
یاد رہے کہ کرم میں امن و امان کی خراب صورتحال کے باعث پاراچنار پشاور مرکزی شاہراہ اور دیگر راستے ڈھائی ماہ سے بند ہیں، جس کی وجہ سے اپر کرم کی سپلائی معطل ہو چکی ہے اور پاک افغان سرحد بھی بند ہے۔ اشیائے ضروریہ کی کمی کے ساتھ ساتھ ہوٹل اور کاروباری مراکز بھی تین ہفتوں سے بند ہیں۔ اس صورتحال کے خلاف کرم پریس کلب پر احتجاجی دھرنے کا آٹھواں روز ہے اور ضلع کرم کے پانچ مقامات پر دھرنے جاری ہیں۔

Leave a Reply