کراچی میں نئے سال کے موقع پر وزارت داخلہ سندھ کی جانب سے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی میں 31 دسمبر سے یکم جنوری تک دفعہ 144 کے تحت ہوائی فائرنگ اور آتشبازی پر مکمل پابندی ہوگی۔ ہر سال نئے سال کی رات ہوائی فائرنگ اور آتشبازی کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی اور جاں بحق ہو جاتے ہیں، جس کے پیش نظر یہ اقدامات کیے گئے ہیں۔ کراچی میں دفعہ 144 کے نفاذ کا مقصد شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔
کراچی میں نئے سال کے موقع پر دفعہ 144 نافذ، ہوائی فائرنگ اور آتشبازی پر پابندی

Leave a Reply