Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
واٹس ایپ میں 2024 کے دوران بڑی تبدیلیاں، نئے فیچرز کا استعمال کیسے کریں؟ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

واٹس ایپ میں 2024 کے دوران بڑی تبدیلیاں، نئے فیچرز کا استعمال کیسے کریں؟

2024 میں واٹس ایپ نے درجنوں نئے فیچرز متعارف کرائے ہیں، جن میں سے متعدد کا صارفین کو علم نہیں ہو سکا یا وہ ان پر توجہ نہیں دے پائے۔ واٹس ایپ نے خود تسلیم کیا ہے کہ ان نئے فیچرز میں سے کئی صارفین تک نہیں پہنچ سکے۔ اس سال کی سب سے اہم تبدیلیوں میں واٹس ایپ ویب پر کانٹیکٹس کو منیج کرنے کا فیچر ہے، جس سے اب صارفین کو فون نمبر ایڈ کرنے کی ضرورت نہیں۔

اسی طرح، واٹس ایپ نے چیٹس کو منظم کرنے کے لیے کاسٹیوم لسٹس اور فیورٹس کا فیچر بھی متعارف کرایا۔ ایونٹس فیچر کی مدد سے اب صارفین دوستوں اور اہل خانہ کو کسی بھی جگہ اکٹھا کرنے کے لیے ایونٹس بنا سکتے ہیں اور خودکار ریمائنڈرز حاصل کر سکتے ہیں۔

ویڈیو کالنگ میں بھی بڑی تبدیلی آئی ہے، اب آپ 32 افراد تک ویڈیو چیٹ کر سکتے ہیں اور مختلف فلٹرز اور بیک گراؤنڈز کا استعمال کر سکتے ہیں۔ آڈیو کالنگ کی معیار کو بھی بہتر کیا گیا ہے، خاص طور پر تیز انٹرنیٹ کنکشن پر۔ واٹس ایپ نے چینل کیٹیگریز اور وائس اپ ڈیٹس جیسے فیچرز بھی متعارف کرائے ہیں۔

ان نئی خصوصیات کا مقصد صارفین کے تجربے کو بہتر بنانا اور انہیں مزید سہولت فراہم کرنا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *