افریقی ملک ایتھوپیا میں ایک بڑا حادثہ پیش آیا، جس میں 71 افراد ہلاک ہوگئے۔ حادثہ ضلع بونا میں اس وقت ہوا جب عوام سے بھرا ایک ٹرک بے قابو ہوکر دریا میں جا گرا۔ رپورٹس کے مطابق مسافر شادی میں شرکت کے لیے جا رہے تھے، اور ہلاک ہونے والوں میں 68 مرد اور 3 خواتین شامل ہیں۔
زخمی افراد کو بونا جرنل اسپتال میں علاج کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ ایتھوپیا میں ڈرائیونگ کے ناقص معیار اور گاڑیوں کی فٹنس کی کمی کے باعث ہر سال کئی ٹریفک حادثات پیش آتے ہیں، جن میں قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوتی ہیں۔ اس سے قبل 2018 میں بھی ایتھوپیا میں ایک بس کھائی میں گرنے سے 38 افراد ہلاک ہوئے تھے، جن میں اکثریت طالب علموں کی تھی۔

Leave a Reply