جنوبی کوریا میں لینڈنگ کے دوران ایک طیارہ حادثے کا شکار ہوا جس میں 179 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ 2 افراد کو زندہ بچا لیا گیا۔ حادثے سے متعلق ایک دل چیر دینے والی بات چیت سامنے آئی ہے، جس میں ایک مسافر نے اپنی فیملی سے آخری مرتبہ بات کی۔ اس شخص نے اپنے پیاروں کو بتایا کہ طیارے کے وِنگ میں پرندہ پھنس گیا ہے اور ان کے مطابق وہ لینڈ نہیں کر پا رہے ہیں۔ اس کے بعد مسافر نے پوچھا کہ کیا اسے اپنے آخری الفاظ کہہ دینے چاہئیں؟ اس کے بعد اس کے خاندان کو مزید کوئی پیغام موصول نہیں ہوا۔
جنوبی کوریا کی قومی ائیر لائن کے سی ای او نے حادثے کی وجوہات کی تحقیقات کا آغاز کیا ہے، تاہم طیارے کی خرابی کے کوئی ابتدائی شواہد نہیں ملے۔ یہ حادثہ 1997 کے بعد سے کسی بھی جنوبی کوریا ائیر لائن کا سب سے بدترین حادثہ ہے۔

Leave a Reply