Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
شیخ وقاص اکرم کا بلاول بھٹو کو “ناراض سیاسی بچہ” قرار دینے اور زرداری، شریف خاندانوں کے سیاسی خاتمے کا دعویٰ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

شیخ وقاص اکرم کا بلاول بھٹو کو “ناراض سیاسی بچہ” قرار دینے اور زرداری، شریف خاندانوں کے سیاسی خاتمے کا دعویٰ

تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو “ناراض سیاسی بچہ” قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ آصف زرداری اور شریف خاندانوں کا سیاسی خاتمہ قریب ہے۔ وزیردفاع خواجہ آصف اور بلاول بھٹو زرداری کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ سیاسی مداری تسلیم کرتے ہیں کہ عمران خان ہی پاکستان کی واحد سیاسی حقیقت ہیں، جنہوں نے ملکی ترقی کے لیے اپنی ذاتی راحت کی قربانی دی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے عالمی سطح کے رہنما ہونے کے باوجود، ان کے مخالفین نواز شریف اور آصف زرداری کے درباری اور سیاسی مداری ہیں جن کا کام بلاوجہ تنقید کرنا ہے۔ شیخ وقاص اکرم نے الزام عائد کیا کہ اقتدار کے لالچی افراد کا اتحاد عمران خان کو سیاسی منظر سے ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے، تاہم یہ کوشش ناکام ہوئی ہے۔

شیخ وقاص اکرم نے بلاول بھٹو کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے سیاسی ناپختہ رہنماؤں کے ساتھ بات چیت پر توجہ دیں، اور زرداری کی تاریخ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے بیٹے کو مسلم لیگ (ن) پر دباؤ ڈالنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کبھی بھی ملکی مفادات کے خلاف غیر ملکی مداخلت پر انحصار نہیں کیا، جبکہ زرداری اور شریف خاندانوں نے ہمیشہ ملک کو تباہی کی طرف دھکیل دیا۔

سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی نے خواجہ آصف کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ان کے سلطان محمود غزنوی سے متعلق تبصروں نے پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر شرمندہ کیا، حالانکہ وہ وزیر دفاع اور وزیر خارجہ جیسے اہم عہدوں پر فائز رہے ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *