پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے، لیکن ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمت یکم جنوری 2025 سے اگلے پندرہ دن تک 3.62 روپے فی لیٹر بڑھنے کا امکان ہے۔ صنعتی ذرائع کے مطابق، بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرول اور ڈیزل کی طلب اور رسد کا کوئی مسئلہ نہیں ہے، تاہم شام کی جغرافیائی سیاسی صورتحال اور نئی امریکی قیادت کی عالمی مسائل سے نمٹنے کی حکمت عملی کے باعث قیمتوں میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہو رہی ہے۔
پیٹرولیم کی قیمتیں عالمی سطح پر بدلے ہوئے حالات کے اثرات کے باعث متاثر ہو رہی ہیں، جس میں پیٹرول پر 8.69 ڈالر فی بیرل کا پریمیم لاگو ہوتا ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3.62 روپے فی لیٹر کا اضافی تخمینہ لگایا گیا ہے۔
اگلے پندرہ دنوں کے لیے پیٹرول کی قیمت 250 روپے 20 پیسے فی لیٹر رہنے کا امکان ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت 259 روپے فی لیٹر ہو سکتی ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل (ایل ڈی او) کی قیمت میں 3 روپے 30 پیسے کا اضافے کے ساتھ 151.97 روپے فی لیٹر ہونے کا تخمینہ ہے، جب کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3.03 روپے فی لیٹر کا اضافے کا امکان ہے، جس سے اس کی نئی قیمت 161.71 روپے فی لیٹر ہو سکتی ہے۔

Leave a Reply