آسٹریلیا اور انڈیا کے درمیان میلبرن کرکٹ گراونڈ میں ہونے والے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ کے دوران تماشائیوں کی تعداد نے 87 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔ پانچ دنوں میں 3 لاکھ 73 ہزار 691 تماشائی اسٹیڈیم آئے، جس سے میلبرن کرکٹ گراونڈ میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچوں میں تماشائیوں کا نیا آل ٹائم ریکارڈ قائم ہوا۔
اس سے قبل 1937 میں میلبرن میں کھیلے جانے والے ایک ٹیسٹ میچ میں 3 لاکھ 50 ہزار 34 تماشائیوں نے میچ دیکھا تھا، جو اس وقت کا ریکارڈ تھا۔ 2022 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ایم سی جی میں کھیلے جانے والے میچ میں 90 ہزار 293 تماشائیوں کی موجودگی بھی ایک بڑا ریکارڈ تھا۔
یہ باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ آسٹریلیا میں کرسمس کے بعد 26 دسمبر سے شروع ہوتا ہے اور روایتی طور پر آسٹریلیا اور مہمان ٹیم کے درمیان میلبرن کرکٹ گراونڈ میں مقابلہ ہوتا ہے، جو اس بار بھی تماشائیوں کی بڑی تعداد کو اپنی طرف متوجہ کرنے میں کامیاب رہا۔

Leave a Reply