الیکشن کمیشن نے این اے 262 کوئٹہ سے عادل بازئی کی رکنیت بحال کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق، عادل بازئی کو مسلم لیگ ن کے بجائے آزاد امیدوار کے طور پر تصور کیا جائے گا۔
عادل بازئی کے خلاف مسلم لیگ ن نے بجٹ اور آئینی ترمیم میں پارٹی پالیسی سے انحراف کرنے پر ریفرنس دائر کیا تھا، جس کے نتیجے میں انہیں نواز شریف کی جانب سے دائر ریفرنس پر الیکشن کمیشن نے نااہل قرار دے دیا تھا۔ تاہم، بعد ازاں سپریم کورٹ نے عادل بازئی کی بطور رکن قومی اسمبلی بحالی کا فیصلہ دیا، جس کے تحت ان کی رکنیت بحال کر دی گئی ہے۔

Leave a Reply