Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
نشتر اسپتال کے 31 فیکلٹی ممبران کا معطل وائس چانسلر کی حمایت میں اجتماعی استعفیٰ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

نشتر اسپتال کے 31 فیکلٹی ممبران کا معطل وائس چانسلر کی حمایت میں اجتماعی استعفیٰ

نشتر اسپتال ملتان کے ڈائیلسز یونٹ میں مریضوں میں ایڈز کی منتقلی کے معاملے پر معطل ہونے والی وائس چانسلر ڈاکٹر مہناز خاکوانی کی حمایت میں اسپتال کے 31 فیکلٹی ممبران نے اجتماعی استعفیٰ دے دیا ہے۔ فیکلٹی ممبران نے استعفے سیکرٹری ہیلتھ پنجاب کو بھیج دیے ہیں اور کہا ہے کہ وائس چانسلر اور فیکلٹی ممبران کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کیا گیا ہے۔

نشتر اسپتال میں ایک ماہ قبل ڈائیلسز کے دوران ایڈز کی منتقلی کا واقعہ پیش آیا تھا جس کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے نوٹس پر نشتر اسپتال کی وائس چانسلر ڈاکٹر مہناز خاکوانی سمیت 5 ڈاکٹرز کو معطل کیا گیا تھا۔

فیکلٹی ممبران کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر معطل کی گئی وائس چانسلر اور دیگر ڈاکٹرز کے ساتھ انصاف نہیں کیا گیا اور ان کے ساتھ غیر مناسب سلوک روا رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گورنر پنجاب نے وائس چانسلر نشتر اسپتال کو ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا ہے تاکہ اس معاملے پر مزید تحقیقات کی جا سکیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *