جنوبی کوریا کی عدالت نے معطل صدر یون سک یول کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق، جنوبی کوریا میں مارشل لا لگائے جانے کی تحقیقات کرنے والے جوائنٹ انویسٹی گیشن یونٹ نے سابق صدر کے خلاف وارنٹ گرفتاری کی درخواست کی تھی۔
یون سک یول کو پارلیمنٹ کے مواخذے کے بعد صدر کے عہدے سے معطل کیا گیا ہے، اور آئینی عدالت کی جانب سے مواخذے کی توثیق کا حکم ابھی تک نہیں آیا۔ سابق صدر کے وکیل نے کہا ہے کہ یون سک یول کے وارنٹ گرفتاری غیرقانونی ہیں۔
جنوبی کوریا میں 3 دسمبر کو مارشل لا کے نفاذ کو بغاوت کے مترادف قرار دینے کی تحقیقات جاری ہیں، اور یون سک یول پولیس اور کرپشن انویسٹی گیشن یونٹ کے سوالات کے جواب دینے میں ناکام رہے تھے۔
یہ پہلی مرتبہ ہے کہ جنوبی کوریا میں کسی صدر کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں، اور جنوبی کوریا کے آئین کے مطابق، صدر کو بھی بغاوت کے کیس میں استثنیٰ حاصل نہیں ہے۔

Leave a Reply