برطانیہ کے بادشاہ چارلس نے میئر لندن، صادق خان کو نائٹ کے اعزاز سے نوازا ہے۔ یہ اعزاز لندن کے عوام کی خدمات کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔ صادق خان کو یہ ایوارڈ رواں برس مسلسل تیسری مرتبہ لندن کے میئر منتخب ہونے پر دیا گیا، جس سے ان کی عوامی خدمات اور شہر کے لیے ان کی محنت کا اعتراف کیا گیا۔
اب صادق خان کے نام سے پہلے “سر” لکھا جائے گا، جو کہ برطانوی سسٹم میں نائٹ کے اعزاز کے حصول کی علامت ہے۔ صادق خان نے اس اعزاز پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی لندن میں بچپن گزارنے والے ایک شخص کے لیے یہ اعزاز کسی خواب سے کم نہیں تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ کبھی نہیں سوچتے تھے کہ ایک دن وہ لندن کے میئر بنیں گے۔
صادق خان کو نائٹ کا اعزاز ملنے پر برطانوی فارن سیکرٹری ڈیوڈ لیمی نے بھی انہیں مبارک باد دی اور کہا کہ صادق خان نے اسکول کے لنچ پروگرام کی مفت فراہمی، صاف ہوا اور کونسل کے ریکارڈ گھر بنانے جیسے اقدامات کیے ہیں۔ ڈیوڈ لیمی نے اس موقع پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ ایک ایسا ملک ہے جہاں بس ڈرائیور کا بیٹا کابینہ کا رکن اور شہر کا میئر بن سکتا ہے، یہ برطانیہ کی گہرائیوں میں موجود مواقع کی علامت ہے۔
یہ اعزاز نہ صرف صادق خان کی ذاتی کامیابی ہے بلکہ برطانیہ میں مساوات اور محنت کی اہمیت کو بھی اجاگر کرتا ہے۔

Leave a Reply