Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
نیواورلینز میں ہجوم پر گاڑی چڑھانے کا واقعہ، 10 ہلاک، 30 زخمی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

نیواورلینز میں ہجوم پر گاڑی چڑھانے کا واقعہ، 10 ہلاک، 30 زخمی

امریکی شہر نیواورلینز میں سال نو کی تقریبات کے دوران ایک خوفناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک کار سوار نے تیز رفتار گاڑی ہجوم پر چڑھا دی۔ حکومتی ذرائع کے مطابق یہ واقعہ نیواورلینز کی معروف بربن اسٹریٹ پر پیش آیا، جہاں لوگ سال نو کے جشن میں شریک تھے۔

حادثے کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے۔ عینی شاہدین کے مطابق، گاڑی ہجوم پر چڑھانے کے بعد کار سوار نے گاڑی سے اتر کر فائرنگ شروع کردی، جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار بھی زخمی ہو گئے۔

پولیس نے جوابی فائرنگ کی، جس میں کار سوار ہلاک ہو گیا۔ سوشل میڈیا پر اس حادثے کی ویڈیوز گردش کر رہی ہیں، جن میں زخمی اور ہلاک افراد کو دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ ایک ویڈیو میں پولیس کو گاڑی پر فائرنگ کرتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔

یہ واقعہ نیواورلینز میں اس وقت پیش آیا جب لوگ سال نو کا جشن منانے کے لیے جمع تھے، جس نے شہر میں ہلچل مچادی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *