چیئرپرسن بی آئی ایس پی، روبینہ خالد نے اعلان کیا کہ نئے سال کے آغاز پر مستحق خواتین کے لیے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت سہ ماہی قسط میں اضافہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے اس اقدام کو انقلابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ تبدیلی مستحق خواتین کے لیے بہتر معاشی مدد فراہم کرے گی۔
نئے فیصلے کے مطابق بے نظیر کفالت پروگرام کی سہ ماہی قسط کی رقم 10,500 روپے سے بڑھا کر 13,500 روپے کر دی گئی ہے۔ یہ اضافہ مستحق خواتین کے لیے ان کے روزمرہ کے اخراجات میں بہتری لائے گا۔
چیئرپرسن نے مزید بتایا کہ 2025 کا سال “بے نظیر ہنرمند پروگرام” کے لیے مخصوص کیا گیا ہے، جس کے تحت مستحق گھرانوں کو مختلف ہنر سکھا کر ان کی معاشی حالت کو بہتر بنایا جائے گا۔

Leave a Reply