Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ترکیہ میں غزہ کی حمایت میں بڑی ریلی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ترکیہ میں غزہ کی حمایت میں بڑی ریلی

استنبول: ترکیہ میں سال نو کی پہلی صبح غزہ کے فلسطینیوں کی حمایت میں ایک بڑی ریلی نکالی گئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ یہ ریلی غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف اور فلسطینیوں کے حق میں نکالی گئی تھی۔

ریلی کا انعقاد ترکیہ یوتھ فاؤنڈیشن نامی تنظیم نے کیا، اور اس کا عنوان “دنیا کو بیدار کرنا” (Awakening the World) تھا۔ ترکیہ کے مختلف شہروں سے لوگ اس احتجاجی مارچ میں شریک ہوئے، جنہوں نے استنبول کی آيا صوفیہ مسجد میں فجر کی نماز ادا کرنے کے بعد گالاتا پل کی طرف مارچ کیا۔

شرکاء نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی اور اس کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا۔ اس ریلی نے عالمی برادری کو فلسطینیوں کے حقوق کے بارے میں آگاہ کرنے اور ان کے حق میں آواز بلند کرنے کی کوشش کی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *