Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کراچی میں سردی کی شدت میں کمی، 4 جنوری سے دوبارہ سردی بڑھنے کا امکان – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

کراچی میں سردی کی شدت میں کمی، 4 جنوری سے دوبارہ سردی بڑھنے کا امکان

کراچی: محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج اور کل سردی کی شدت میں معمولی کمی کی پیش گوئی کی ہے، تاہم 4 جنوری سے سردی کی شدت میں دوبارہ اضافہ ہو سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 13.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے اور اس وقت کراچی کا موسم سرد اور خشک ہے۔ شہر میں شمال سے چلنے والی ہوائیں 6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 58 فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 4 جنوری سے سردی کی شدت دوبارہ بڑھنے کا امکان ہے اور اس دوران کراچی میں درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ تک جا سکتا ہے۔

اس کے علاوہ، محکمہ موسمیات نے 4 جنوری تک بلوچستان میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے کیونکہ ایک مغربی سسٹم بارشیں لے کر داخل ہو رہا ہے۔ اس سسٹم کے اثرات سے بعد ازاں کراچی میں سرد ہواؤں کا سامنا ہو سکتا ہے۔ لاہور سمیت پنجاب اور آزاد کشمیر میں بھی جمعرات سے بارش اور برفباری کی توقع ہے۔

مزید براں، خیبرپختونخوا، پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند اور اسموگ کی صورتحال برقرار رہ سکتی ہے، جبکہ سندھ کے تھرپارکر علاقے میں شدید سردی متوقع ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *