Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
عرفان صدیقی کا پی ٹی آئی سے مذاکرات کے حوالے سے بیان: “راستے کھولنے کی سوچ اچھی بات ہے” – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

عرفان صدیقی کا پی ٹی آئی سے مذاکرات کے حوالے سے بیان: “راستے کھولنے کی سوچ اچھی بات ہے”

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما اور پی ٹی آئی سے مذاکرات کرنے والی کمیٹی کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ اگر تحریک انصاف میں راستے بند کرنے کے بجائے راستے کھولنے کی سوچ پیدا ہو رہی ہے تو یہ ایک خوش آئند بات ہے۔ انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام “آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ” میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے مطالبات بڑے ہیں، اور ان پر فوری ردعمل دینا ممکن نہیں، تاہم جہاں کہیں گنجائش نکلے گی، اس پر ضرور غور کیا جائے گا۔

سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ پی ٹی آئی کو ہماری حدود کا علم ہے اور انہیں یہ پتا ہے کہ حکومت قیدیوں کو کتنی رعایت دے سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر تحریک انصاف میں اسٹیبلشمنٹ کے حوالے سے نرم گوشہ پیدا ہو رہا ہے تو یہ ایک بہت اچھی پیشرفت ہے۔

یاد رہے کہ حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان گزشتہ ماہ مذاکرات کا باقاعدہ آغاز ہوا تھا اور مذاکرات کا دوسرا دور آج ہو گا، جس میں پی ٹی آئی اپنے مطالبات حکومت کے سامنے رکھے گی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *