Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
برطانوی حکومت کا انسانی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

برطانوی حکومت کا انسانی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

برطانوی حکومت نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف سخت اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق، حکومت مشتبہ افراد کو سفر کرنے، موبائل فون اور لیپ ٹاپ کے استعمال سے روکنے کی پالیسی اختیار کرے گی۔ اس کے علاوہ، ایسے افراد پر سوشل میڈیا نیٹ ورکس تک رسائی، مخصوص افراد سے تعلق رکھنے اور مالی معاملات تک رسائی پر بھی پابندی عائد کی جا سکتی ہے۔

برطانوی حکومت انسانی اسمگلنگ کے خلاف عبوری سیریس کرائم پریونشن آرڈر کا استعمال بھی کرے گی تاکہ ان مشتبہ افراد کی سرگرمیوں پر فوری طور پر قابو پایا جا سکے۔ اس حوالے سے مزید اقدامات کے لیے حکومت آئندہ چند ہفتوں میں مجوزہ قوانین پارلیمنٹ میں پیش کرے گی۔

یہ فیصلے انسانی اسمگلنگ کے خلاف برطانوی حکومتی اقدامات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے ہیں، تاکہ ان جرائم میں ملوث افراد کو سخت سزائیں دی جا سکیں اور اس مسئلے کا خاتمہ کیا جا سکے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *