Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کیلیفورنیا میں چھوٹا طیارہ کمرشل عمارت سے ٹکرا کر تباہ، 2 افراد ہلاک، 18 زخمی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

کیلیفورنیا میں چھوٹا طیارہ کمرشل عمارت سے ٹکرا کر تباہ، 2 افراد ہلاک، 18 زخمی

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایک چھوٹا طیارہ کمرشل عمارت سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 18 افراد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حادثہ لاس اینجلس سے 25 میل جنوب مشرق میں فلرٹن میونسپل ایئرپورٹ کے قریب پیش آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ ہلاک ہونے والے افراد طیارے میں سوار تھے یا وہ عمارت میں کام کر رہے تھے جہاں طیارہ گرا۔

فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (FAA) کے مطابق حادثے کا شکار طیارہ “وینز آر وی-10” ماڈل تھا، جو ایک چھوٹا چار نشستوں والا طیارہ تھا۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

یہ حادثہ ان طیارہ حادثات کی حالیہ لہر کا حصہ ہے، جن میں گزشتہ چند دنوں میں آذربائیجان اور جنوبی کوریا میں بھی مسافر طیارے گر کر تباہ ہو چکے ہیں، جن میں مجموعی طور پر 200 سے زائد افراد کی ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *