لاہور کی غالب مارکیٹ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں گھر میں کام کرنے والا لڑکا سنی تشدد سے ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ چند روز قبل پیش آیا تھا، جب سنی نامی لڑکا غالب مارکیٹ کے رہائشی ساجد کے گھر پر ملازم تھا۔ بچے کے جسم پر تشدد کے نشانات پائے گئے، جن میں نازک اعضاء سمیت جسم کے مختلف حصوں پر تشدد کے اثرات شامل تھے۔ تشدد کا شکار لڑکا سنی اسپتال میں دم توڑ گیا۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ تھانہ غالب مارکیٹ میں بچے کے والد کے بیان پر درج کیا ہے اور اس کیس میں 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
لاہور کی غالب مارکیٹ میں گھر میں کام کرنے والے لڑکے کا تشدد سے انتقال

Leave a Reply