کراچی کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش نے شہر کا موسم سرد کر دیا۔ صبح سویرے گلشن معمار، بلدیہ ٹاؤن، اورنگی ٹاؤن، نارتھ ناظم آباد اور نمائش چورنگی پر بوندا باندی ہوئی، جبکہ فیڈرل بی ایریا، ایم اے جناح روڈ، شارع فیصل، یونیورسٹی روڈ، اسکیم تینتیس اور سرجانی میں بھی ہلکی بارش ہوئی، جس سے شہریوں نے ویک اینڈ کا بھرپور لطف اٹھایا۔ سردی میں اضافے کے باعث شہریوں نے لیدر جیکٹس نکال لیں اور موسم کا مزہ دوبالا ہو گیا۔
دوسری جانب بلوچستان کی وادی کوئٹہ اور گردونواح میں موسم سرما کی پہلی برفباری ہوئی، جس سے خانوزئی، کان مہترزئی اور زیارت سمیت متعدد اضلاع میں برف کی چادر پھیل گئی۔ بلوچستان کے شمالی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش بھی جاری ہے، جس سے علاقے میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

Leave a Reply