کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رواں ہفتے کاروبار کے دوران مثبت رجحان دیکھنے کو ملا۔ 100 انڈیکس 6235 پوائنٹس کے اضافے سے 117586 پر بند ہوا۔ کاروباری ہفتے کے دوران 100 انڈیکس 6451 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔
پی ایس ایکس 100 انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 118367 رہی، جبکہ کم ترین سطح 111916 پر ریکارڈ کی گئی۔ اس ہفتے کے دوران 5.22 ارب شیئرز کے سودے ہوئے، جن کی مالیت 217 ارب روپے رہی۔ اس کے ساتھ ساتھ مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں ایک ہفتے کے دوران 506 ارب روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد مارکیٹ کیپٹلائزیشن 14633 ارب روپے تک پہنچ گئی۔
اس مثبت رجحان نے اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھایا اور مارکیٹ کی مجموعی کارکردگی میں بہتری آئی۔

Leave a Reply