Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کراچی حیدرآباد موٹر وے پر بارش کے باعث خوفناک حادثہ، ایک شخص جاں بحق، 24 زخمی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

کراچی حیدرآباد موٹر وے پر بارش کے باعث خوفناک حادثہ، ایک شخص جاں بحق، 24 زخمی

کراچی حیدر آباد موٹر وے پر بارش کی وجہ سے ہونے والی پھسلن کے باعث خوفناک حادثہ پیش آیا، جس میں 6 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ پولیس کے مطابق، حیدرآباد سے کراچی آتے ہوئے موٹر وے ایم نائن پر بارش کی وجہ سے پھسلن کی صورتحال نے اس حادثے کو جنم دیا، جس میں 2 بسیں، 2 کاریں، ایک آئل ٹینکر اور کنٹینر آپس میں ٹکرا گئے۔

حادثے کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا، جبکہ 24 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام زخمیوں کو سول اسپتال ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے، اور جاں بحق اور زخمی افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ حکام نے احتیاطی تدابیر پر زور دیتے ہوئے بارش کے دوران سفر کرنے والے افراد کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *