Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ 6 جنوری کو سزا سنائی جائے تو بھی مذاکرات جاری رہیں گے – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ 6 جنوری کو سزا سنائی جائے تو بھی مذاکرات جاری رہیں گے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران واضح کیا کہ 6 جنوری کو اگر عمران خان کو سزا سنا دی جائے تو بھی مذاکرات کا عمل جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نہ تو ڈھیل کی درخواست کر رہی ہے اور نہ ہی مذاکرات کو عدالتی فیصلے سے جوڑا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کی کامیابی یا ناکامی کا دارو مدار حکومتی مذاکراتی کمیٹی کی سنجیدگی اور بات چیت میں پیشرفت پر ہے۔

شیخ وقاص اکرم نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی سول نافرمانی کی تحریک پاکستان کے خلاف نہیں، بلکہ موجودہ حکومت کے خلاف ہے جو فارم 47 سے آئی ہے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی نے لاہور کی عدالت میں پیشی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کا مقصد پاکستان کے مفاد میں ہونا چاہیے، اور اگر یہ مثبت نتیجے کی طرف نہیں بڑھتے تو حکومت کے لیے مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں۔ قریشی کا کہنا تھا کہ مذاکرات کی ضرورت تحریک انصاف کو نہیں بلکہ پاکستان کو ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *