لاہور میں سال 2025 کا پہلا قتل کرائے کے قاتل نے کیا، جس کا معاوضہ دو عمرہ ٹکٹس تھا۔ پولیس کے مطابق یکم جنوری کو سبزہ زار کے علاقے میں شہری ریاض کو قتل کیا گیا۔ مقتول کو ہم زلف امتیاز نے جائیداد کے تنازع پر قتل کروایا۔ امتیاز نے شوٹر عثمان کو دو عمرہ ٹکٹس، موٹر سائیکل اور 30 ہزار روپے دینے کا وعدہ کیا تھا۔ پولیس نے شوٹر عثمان کو گرفتار کرلیا ہے، جبکہ مقتول کے ہم زلف امتیاز کو بھی جلد گرفتار کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

Leave a Reply