Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
لوئر کرم: مندروی میں دھرنا جاری، ٹل پاراچنار روڈ بند – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

لوئر کرم: مندروی میں دھرنا جاری، ٹل پاراچنار روڈ بند

وئر کرم کے علاقے مندروی میں دھرنا جاری ہے جس کے باعث ٹل پاراچنار روڈ بند ہے، اور مقامی لوگ سڑک کی بحالی کے لیے احتجاج کر رہے ہیں۔ دھرنے میں جرگہ ارکان بھی پہنچے اور حکومتی پیغام پہنچایا، تاہم دھرنا منتظمین نے اعلان کیا کہ جب تک اپیکس کمیٹی کے اجلاس کے فیصلوں پر عمل درآمد نہیں ہوتا، دھرنا جاری رہے گا۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ کرم کو اسلحہ سے پاک کرنے اور بگن کے متاثرین کو معاوضہ ملنے تک احتجاج جاری رکھا جائے گا۔

اس دوران کرم کے متاثرہ علاقوں میں ٹل ہنگو سے قافلے کی روانگی بھی ملتوی ہوگئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے کہا ہے کہ قافلہ گزرنے کی صورت میں چھپری چیک پوسٹ سے تری منگل تک کرفیو برقرار رہے گا، اور شہریوں کو غیر ضروری سڑکوں پر جانے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دو روز قبل بگن میں ڈپٹی کمشنر پر حملے کے بعد قافلے کی روانگی روک دی گئی تھی۔ ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ سخت سردی میں مال بردار گاڑیوں کے ڈرائیور اجازت کے منتظر ہیں، اور قافلے میں شامل سبزی، پھل اور دیگر ضروری سامان خراب ہونے کا خدشہ ہے۔

4 جنوری کو بگن میں نامعلوم شرپسندوں کی فائرنگ سے ڈپٹی کمشنر کرم سمیت سات افراد زخمی ہوگئے تھے، اور کرم کے لیے تین ماہ بعد کھانے پینے کا سامان لے جانے والا قافلہ روک دیا گیا۔ پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، جنہیں تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *