Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
چھتیس گڑھ: نکسل باغیوں کے حملے میں 8 پولیس اہلکار ہلاک – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

چھتیس گڑھ: نکسل باغیوں کے حملے میں 8 پولیس اہلکار ہلاک

بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع بیجا پور میں نکسل باغیوں کے ایک حملے میں 8 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، نکسل باغیوں نے پولیس اہلکاروں کو لے جانے والی گاڑی کو آئی ای ڈی دھماکے سے اُڑا دیا۔ اس دھماکے میں پولیس اہلکاروں کے علاوہ ڈرائیور سمیت 9 افراد ہلاک ہوئے۔

یہ حملہ اس وقت ہوا جب پولیس اہلکار نکسل باغیوں کے خلاف آپریشن مکمل کرکے واپس جا رہے تھے، اور دھماکے کے وقت گاڑی میں 20 اہلکار موجود تھے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ نکسل باغیوں کے خلاف حالیہ دنوں میں کیے گئے آپریشنز کے بعد پیش آیا، جن میں کئی نکسل باغی ہلاک ہوئے تھے۔

یہ حملہ گزشتہ دو برسوں کے دوران نکسل باغیوں کی جانب سے کیا جانے والا سب سے بڑا حملہ ہے۔ اس سے قبل اپریل 2023 میں ہونے والے ایک حملے میں 10 پولیس اہلکار اور ایک سویلین سمیت 11 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اس حملے کے بعد علاقے میں مزید سیکیورٹی اقدامات اور نکسل باغیوں کے خلاف کارروائیوں کی ضرورت پر زور دیا جا رہا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *