Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بھارتی اداکارہ مسکان نینسی نے اپنی نند، ساس اور شوہر کے خلاف مقدمہ درج کروا لیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

بھارتی اداکارہ مسکان نینسی نے اپنی نند، ساس اور شوہر کے خلاف مقدمہ درج کروا لیا

بھارتی ٹی وی کی مشہور اداکارہ مسکان نینسی نے اپنی نند ہنسیکا موٹوانی، ساس اور شوہر کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، مسکان نینسی اور ہنسیکا موٹوانی کے بھائی کی شادی 2020 میں ہوئی تھی، لیکن دو سال بعد دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی۔

اداکارہ مسکان نینسی نے ممبئی کے امبولی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کروایا، جس میں کہا گیا ہے کہ شادی کے بعد ساس اور نند نے اس کی ذاتی زندگی میں مداخلت شروع کردی تھی، جس کی وجہ سے شوہر بھی تشدد کا نشانہ بناتا تھا۔ مسکان نینسی کا یہ بھی کہنا تھا کہ ساس اور نند مہنگے تحائف اور پیسوں کی ڈیمانڈ کرتے تھے، اور مطالبات پورے نہ کرنے پر اس سے تنگ کیا جاتا تھا۔ اس دوران وہ ذہنی دباؤ کا شکار ہو گئیں اور لقوے (بیلز پالسی) کا شکار بھی ہو گئیں۔

پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ مسکان نینسی ایک معروف ٹی وی اداکارہ ہیں اور انہوں نے مختلف ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ دوسری طرف ہنسیکا موٹوانی بھی ایک کامیاب اداکارہ ہیں جنہوں نے ٹی وی اور فلموں میں اپنی شناخت بنائی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *