Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ثنا خان اور شوہر انس کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ثنا خان اور شوہر انس کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش

اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہنے والی سابق بھارتی اداکارہ ثنا خان اور ان کے شوہر مفتی انس سید کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ ثنا خان اور انس نے اس خوشی کا اظہار اپنے مداحوں کے ساتھ انسٹاگرام پر کیا اور بتایا کہ 5 جنوری کو ان کے ہاں دوسرے بیٹے کی ولادت ہوئی۔

انہوں نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں قرآن کی تلاوت جاری تھی، اور کیپشن میں لکھا کہ “اللہ تعالیٰ نے ہر چیز مقدر میں لکھ دی ہے، وقت آنے پر اللہ اسے عطا کرتا ہے اور جب عطا کرتا ہے تو جھولیاں خوشیوں سے بھر دیتا ہے”۔

2023 میں ثنا خان اور مفتی انس کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی تھی۔

یاد رہے کہ ثنا خان نے 2020 میں بالی وڈ کو خیرباد کہہ دیا تھا اور 2021 میں مفتی انس سید سے شادی کی تھی۔ اس کے بعد 2023 میں ان کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی، جس کا نام سید طارق جمیل رکھا گیا تھا۔

ثنا خان نے ایک موقع پر انکشاف کیا تھا کہ ان کا اور مفتی انس کا رشتہ معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کی وائس نوٹ کے ذریعے ہوا تھا، جسے سن کر وہ حیران رہ گئی تھیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *