Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں جنگل میں آگ لگ گئی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں جنگل میں آگ لگ گئی

بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل کی تحصیل کنگری کے علاقے احمد زئی سوئی کے جنگلات میں رات گئے اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے سیکڑوں ایکڑ اراضی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ نے زیتون، پلوس اور دیگر نایاب درختوں کے ساتھ ساتھ خشک گھاس کو بھی جلا ڈالا۔

لیویز حکام کے مطابق آگ کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر موسیٰ خیل، جمعداد مندوخیل نے فوری طور پر لیویز کی ٹیم کو جنگلات کی طرف روانہ کر دیا۔ حکام کے مطابق لیویز اور مقامی لوگ اس وقت آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

یہ واقعہ بلوچستان کے قدرتی وسائل کے لیے ایک سنگین خطرہ بن گیا ہے، اور اس پر قابو پانے کے لیے انتظامیہ اور مقامی افراد کی جانب سے بھرپور کوششیں جاری ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *