Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پاکستانی اداکارہ ایمن سلیم نے بیٹے کی ولادت کی خوشخبری دی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پاکستانی اداکارہ ایمن سلیم نے بیٹے کی ولادت کی خوشخبری دی

پاکستانی اداکارہ اور ماڈل ایمن سلیم نے اپنے مداحوں کو بیٹے کی ولادت کی خوشخبری دی ہے۔ انہوں نے انسٹاگرام پر اپنے نومولود کے پیروں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ایک خوبصورت پوسٹ میں کہا کہ “2 لوگوں کی پارٹی سے لے کر 3 افراد کا خاندان بننے تک، ہمارے بچے کے ساتھ گزشتہ 6 ہفتے ایک معجزہ رہے۔”

اداکارہ نے اپنے بیٹے کا نام کیحان ملک بتاتے ہوئے اسے دنیا میں خوش آمدید کہا ہے۔ ایمن سلیم اور ان کے شوہر کامران ملک کے لیے یہ خوشی کا لمحہ ہے، اور مداحوں نے بھی اداکارہ کو اس خوشی کے موقع پر مبارکباد دی ہے۔

یاد رہے کہ ایمن سلیم، جو کہ سابق کرکٹر سلیم یوسف کی صاحبزادی ہیں، دسمبر 2023 میں کامران ملک کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *