نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر غزہ میں یرغمالیوں کو نہ چھوڑنے پر خطرناک نتائج کی دھمکی دی ہے۔ امریکی ریڈیو ٹاک شو میں اپنے پہلے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ اگر ان کے اقتدار میں آنے تک یرغمالی رہا نہ ہوئے تو اس کے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔
ٹرمپ نے واضح کیا کہ وہ دشمن کو صرف “نہیں کرو” کہنے پر اکتفا نہیں کریں گے جیسا کہ موجودہ صدر بائیڈن غزہ جنگ کے آغاز سے ایسا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کا ردعمل کہیں زیادہ سخت اور جامع ہوگا۔
اس موقع پر ٹرمپ نے اسرائیل کی حمایت کا بھی اعادہ کیا اور کہا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ ہیں، لیکن وہ امن کے لیے بھی کوشاں رہیں گے۔
واضح رہے کہ امریکی ایوان نمائندگان نے ڈونلڈ ٹرمپ کی نومبر 2024 کے صدارتی انتخاب میں کامیابی کی باضابطہ توثیق کر دی ہے، اور نائب صدر کملا ہیرس نے اس بات کا اعلان کیا ہے۔

Leave a Reply