Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
لوئر کرم: ڈی سی کرم جاوید اللہ محسود پر حملے میں ایک اور ملزم گرفتار – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

لوئر کرم: ڈی سی کرم جاوید اللہ محسود پر حملے میں ایک اور ملزم گرفتار

لوئر کرم کے علاقے بگن میں 4 جنوری کو ڈی سی کرم جاوید اللہ محسود پر حملے میں ملوث ایک اور ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق اس مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان میں سے اب تک تین ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

اس حملے میں ڈی سی کرم جاوید اللہ محسود سمیت سات افراد زخمی ہوئے تھے۔ جاوید محسود کو تین گولیاں لگیں، ایک کندھے میں، دوسری پیٹ میں اور تیسری ٹانگ میں۔ زخمی ہونے کے بعد انہیں فوری طور پر سی ایم ایچ پشاور منتقل کیا گیا، جہاں ان کا کامیاب آپریشن کیا گیا۔ ڈاکٹرز نے ان کی ران کی ہڈی جوڑ دی ہے اور ان کی حالت بہتر بتائی جا رہی ہے۔

اس واقعے کے بعد کرم ایجنسی کے لیے تین ماہ بعد کھانے پینے کا سامان لے جانے والا قافلہ روک دیا گیا تھا۔ پولیس اس حملے کے حوالے سے مزید تحقیقات کر رہی ہے اور دیگر ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *