Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
میکسیکو میں نیتن یاہو کے مجسمے پر ہتھوڑی کا حملہ، فلسطینی حقوق کے حامی کی کارروائی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

میکسیکو میں نیتن یاہو کے مجسمے پر ہتھوڑی کا حملہ، فلسطینی حقوق کے حامی کی کارروائی

میکسیکو سٹی کے ایک میوزیم میں ایک نقاب پوش شخص نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا مومی مجسمہ ہتھوڑی مار کر توڑ دیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق، نقاب پوش شخص نے پہلے نیتن یاہو کے مجسمے پر سرخ رنگ پھینکا، پھر ہتھوڑی سے اس کا چہرہ بگاڑا اور دھکا دے کر زمین پر گرا دیا۔ اس دوران، اس شخص نے فلسطینی پرچم بھی اٹھا رکھا تھا اور فلسطین، سوڈان، یمن اور پورٹوریکو کے حق میں نعرے لگائے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق، یہ کارروائی فلسطینیوں کے حقوق کے لیے آواز اٹھانے والی میکسیکو کی غیرسرکاری تنظیم کے ایک کارکن نے کی۔ اس کارکن نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ مجسمہ فلسطینیوں کے خون سے نہیں چھپایا جا سکتا اور جنگی مجرموں کو شہر میں خوش آمدید نہیں کہا جا سکتا۔ ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کے مختلف تبصرے آ رہے ہیں، جن میں اس کارروائی پر ردعمل ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *